قصور :طالب علم کے قتل کا مرکزی ملزم قاری خالد گرفتار

منگل 15 مارچ 2016 12:40

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) قصور کے علاقہ الہٰ آباد میں 8 سالہ طالب علم کے قتل کے مرکزی ملزم قاری خالد کو گرفتار کر لیا گیا۔بچے کی لاش معلم کے ٹرنک سے برآمد ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق قصور کے نواحی علاقے آلہٰ آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے مدرسے کے طالب علم عمر کے قتل کے مرکزی ملزم قاری خالد کو گرفتار کرلیا ہے۔8 سالہ عمر ہفتے کی شب اچانک غائب ہوگیا تھا ،تلاش کے بعد اس کی لاش مدرسے کے معلم قاری خالد کے ٹرنک سے برآمد ہوئی تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،پولیس نے مزید تفتیش کے لیے مہتمم حافظ طاہر فاروقی کو حراست میں لے لیا ہے

متعلقہ عنوان :