پریمیئر لیگ فٹبال، لائسسٹر سِٹی کی نیو کاسل کو شکست، پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن برقرار

منگل 15 مارچ 2016 12:41

پریمیئر لیگ فٹبال، لائسسٹر سِٹی کی نیو کاسل کو شکست، پوائنٹس ٹیبل پر ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) پریمیئر لیگ فٹبال میں کھیلے گئے میچ میں لائسسٹر سِٹی نے نیو کاسل کو ایک صفر سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

انگلش پریمیئر لیگ میں کھیلے گئے میچ میں لائسسٹر سِٹی اور نیو کاسل کی ٹیموں میں مقابلہ ہوا ، دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ کھیل دیکھنے کو ملا۔لائسسٹر نے میچ کے 25 ویں منٹ میں شاندار گول اسکور کر کے برتری حاصل کر لی اس کے بعد دونوں ٹیموں نے میچ کے اختتام تک گول کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن کامیابی نہ ملی۔فاتح ٹیم کی جانب سے شینجی واحد گول داغ کر نمایاں رہے ، لائسسٹر سٹی کی پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن ہے۔