دس لاکھ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی حکومتی ایمنسٹی سکیم ناکام
منگل 15 مارچ 2016 12:42
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء)10 لاکھ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم مکمل ناکام ہوگئی۔ 28 لاکھ تاجروں میں سے صرف تین ہزار نو سو انتالیس تاجروں نے ایک فیصد ٹیکس دے کر 38 ارب روپے کا کالا دھن سفید کرالیا۔تفصیلات کیمطابق ایف بی آر چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے میں ناکام ہوگیا، حکومت کی جانب سے یکم فروری کو شروع کی جانیوالی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم جسے ٹیکس رضاکارانہ ادائیگی اسکیم کا نام دیا جارہا تھا، 15مارچ کو مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔
ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے آغاز پر حکومت نے دس لاکھ چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا دعویٰ کیا تھا، جب کہ ایف بی آر نے 28 ارب روپے کی آمدن اکٹھی کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت صرف 3 ہزار 339 تاجروں نے اپنے ٹیکس ریٹرن جمع کرائے، اور 38 ارب روپے کا کالا دھن سفید کرا لیا ہے، جب کہ حکومت کو صرف 38 کروڑ روپے کا ٹیکس وصول ہوا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ریٹرن فائل نہ کرنے والے تاجروں کے خلاف کارروائی پر غور شروع کر دیا ہے۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.