مصباح الحق بھی شاہد آفریدی کی حمایت میں کھڑے ہو گئے
آفریدی کے بیان کا وہ مطلب نہیں جو نکالا گیا،مصباح الحق
منگل 15 مارچ 2016 12:42
لاہور ،کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق بھی شاہد آفریدی کی حمایت میں کھڑے ہو گئے،ان کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کے بیان کا وہ مطلب نہیں جو نکالا گیا ،جو بھی پاکستانی کرکٹر بھارت جاتا ہے انہیں اتنی سپورٹ ملتی کہ ایسا لگتا ہے کہ سب اس کے ساتھ ہیں۔ٹی ٹوئنٹی کپتان پر بھارت میں پاکستان سے زیادہ پیار ملنے کے بیان پر خوب شور مچا ،جس پر پی سی بھی شاہد آفریدی سے ناراض ہوگیا اور آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
مصباح الحق نے مزید کہا کہ شاہد آفریدی نے جو کہا یقینا ً ان کا مقصد وہ نہیں تھا جو لوگوں نے سمجھا ہے ،ذرا سی بات ادھر ادھر ہوجائے تو اس کا مفہوم ہی بدل دیا جاتا ہے،ہمارے کرکٹر کو پاکستان ہی میں بہت پیارکیا جاتا ہے جبکہ بھارت میں پاکستانی کھلاڑیوں کو بہت سپورٹ ملتی ہے۔(جاری ہے)
گزشتہ روز قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے اپنے متنازع بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیوں کی محبت سے متعلق بیان کو غلط انداز میں لیا گیا ہے۔
میں نے یہ کہنے کی کوشش کی تھی کہ بھارت میں کرکٹ کو بہت عزت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری پہچان ہی پاکستان ہے۔ میں نے اپنے ملک کی طرف سے ایک مثبت بیان دیا تھا جس کا غلط مطلب لیا گیا۔ میں سفارتکاری کے انداز میں یہ بات کی تھی۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کرکٹ نے ہمیشہ عوام کو آپس میں ملایا ہے۔ ہمارے تعلقات بھی کرکٹ کی بدولت ہی بہتر ہوئے۔ اگر وقار یونس، انضمام الحق اور وسیم اکرم سے بھی پوچھا جائے تو وہ بھی مانیں گے کہ بھارت میں بہت عزت ملتی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں محمد علی کو شامل کرنے پر سابق امریکی فوجیوں سے سخت ردعمل ملا، انڈر ٹیکر نے انکشاف
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
فائٹ سے پہلے بھارتی حریف نے بدتمیزی، گالم گلوچ کی تھی، شاہ زیب رند
-
پاکستانی کرکٹر ظفر گوہر کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس
-
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
-
پریذیڈنٹ کپ 2024ء کا شیڈول جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.