ادیتیہ رائے کپور اور شردھا کپور نئی رومانوی فلم ”اوکے جانو“میں جلوہ گر ہوں گے

منگل 15 مارچ 2016 12:56

ادیتیہ رائے کپور اور شردھا کپور نئی رومانوی فلم ”اوکے جانو“میں جلوہ ..

ممبئی۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) بالی وڈ اداکار ادیتیہ رائے کپور اور شردھا کپور نئی رومانوی فلم ”اوکے جانو“میں جلوہ گر ہوں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ”اوکے جانو“کی عکسبندی جاری ہے جس کی ہدایات سعد خان دے رہے ہیں جبکہ کرن جوہر اس کے پروڈیوسر ہیں۔فلم میں ادیتیہ رائے کپور اور شردھا کپور مرکزی کردار ادا کریں گی۔واضح رہے کہ ادیتیہ رائے کپور اور شردھا کپور اس سے فلم عاشقی ٹو میں اکھٹے جلوہ گر ہو چکے ہیں۔