آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سخت آزمائش کل بدھ سے شروع ہوگی

منگل 15 مارچ 2016 12:58

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) برطانوی میڈیا نے کہاہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سخت آزمائش کل بدھ سے شروع ہوگی اور اس کا پہلا مقابلہ بنگلہ دیش کے خلاف کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہوگا۔رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی ٹیم ورلڈ ٹی 20 سے قبل لگاتار دو ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستانی ٹیم کو ہرا چکی ہے جن میں حالیہ ایشیا کپ میں جیت بھی شامل ہے اور اس شاندار کارکردگی کو دوہرانے کیلئے اس کے حوصلے بہت بلند ہیں۔

بنگلہ دیشی ٹیم ورلڈ ٹی 20 کے کوالیفائنگ راوٴنڈ میں ناقابل شکست رہی ہے اور اس نے ہالینڈ اور عمان کو شکست دی ‘ آئرلینڈ کے خلاف میچ کا نتیجہ برآمد نہ ہوسکا۔پاکستانی ٹیم 2009 میں ورلڈ ٹی 20 جیت چکی ہے تاہم اس کے بعد سے اپنے پسندیدہ فارمیٹ پر اس کی گرفت کمزور پڑ چکی ہے۔

(جاری ہے)

2010 اور 2012 میں پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی تھی لیکن دو سال پہلے بنگلہ دیش میں کھیلے گئے ورلڈ ٹی 20 میں وہ سیمی فائنل میں بھی نہ پہنچ سکی۔

کپتان شاہد آفریدی اپنے بیانات کی وجہ سے اس وقت یقینا شہ سرخیوں میں ہیں لیکن کارکردگی کے لحاظ سے وہ اپنے کریئر کے اختتامی موڑ پر مشکل میں گھرے ہوئے ہیں۔ایشیا کپ کے بعد سری لنکا کے خلاف وارم اپ میچ میں بھی ان کی کارکردگی مایوس کن رہی اور پہلی ہی گیند پر آوٴٹ ہونے کے بعد بولنگ میں چار اوورز میں 40 رنز دے ڈالے۔

متعلقہ عنوان :