آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کی آرگنائزنگ کمیٹی کا ویمن کرکٹ ٹیم کو میگا ایونٹ سے قبل وارم اپ میچز ری شیڈول کرنے سے انکار

پاکستانی خواتین بغیر وارم اپ میچ کھیلے ہی میگا ایونٹ کیلئے میدان میں اتریں گی

منگل 15 مارچ 2016 13:00

چنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کی آرگنائزنگ کمیٹی نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو میگا ایونٹ سے قبل وارم اپ میچز ری شیڈول کرنے سے انکار کردیا ہے، پاکستانی خواتین بغیر وارم اپ میچ کھیلے ہی میگا ایونٹ کیلئے میدان میں اتریں گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کیلئے ویسے تو ورلڈ ٹی ٹوینٹی سے قبل نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقا سے میچز شیڈول تھے تاہم سیکیورٹی کلیئرنس کی وجہ سے ٹیم کی روانگی میں تاخیر ہوئی تو یہ دونوں میچز ٹیم کے ہاتھ سے نکل گئے۔

پاکستان ٹیم کی انتظامیہ نے آئی سی سی سے درخواست کی تھی کہ ٹیم کو مقامی ٹیموں کے ساتھ ہی وارم اپ میچز دے دیئے جائیں تاہم آرگنائزنگ کمیٹی نے پاکستان کی درخواست مسترد کردی ‘پاکستان ویمن ٹیم نے کنڈیشنز سے ہم آہنگی کیلئے دوسری ٹیموں کے میچز کو دیکھنے پر اکتفا کیا اور اب ٹیم بغیر وارم اپ میچز کھیلے ہی ورلڈ ٹی ٹوینٹی کیلئے میدان میں اترے گی -

متعلقہ عنوان :