مجھے بھارت میں زیادہ پیار ملا،پاکستان میں مجھے بہت عزت ملی، مہندر سنگھ دھونی

منگل 15 مارچ 2016 13:00

مجھے بھارت میں زیادہ پیار ملا،پاکستان میں مجھے بہت عزت ملی، مہندر سنگھ ..

ناگپور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) بھارتی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ مجھے بھارت میں زیادہ پیار ملا،پاکستان میں مجھے بہت عزت ملی، یہ دیکھ کر مجھے خوشی ہوتی ہے کہ پاکستانی شائقین کھیل کو انجوائے کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جب بھارتی کپتان مہندرسنگھ دھونی سے انٹرویولیاگیاتو ان سے شاہد آفریدی کے بیان کے تناظرمیں پوچھا گیا کہ شاہد آفریدی کو تو بھارت میں پاکستان سے زیادہ پیارملاتوکیاآپ کو بھی پاکستان میں اتنا پیارملا؟ جس کے جواب میں دھونی نے کہاکہ میرے خیال میں مجھے بھارت میں زیادہ پیار ملا،پاکستان میں مجھے بہت عزت ملی۔

پاکستانی کھلاڑی بھی مجھے بہت عزت دیتے ہیں اور یہ دیکھ کر مجھے خوشی ہوتی ہے کہ پاکستانی شائقین کھیل کو انجوائے کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانیوں کے سامنے مجھے بہت کم کھیلنے کا موقع ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا کبھی نہیں لگا جب میں نے اچھی شارٹ کھیلی ہو تو پاکستانی شائقین نے اس کی داد نہ دی ہو ،جب جب میں اچھا کھیلا ہوں تو مجھے احساس ہی نہیں ہوا کہ میں بھارت میں کھیل رہا ہوں یا پاکستان میں۔ میرے خیال میں بھارتی شائقین کو پاکستانی شائقین سے کچھ سیکھنا چاہئے جو کھیل کو بہت انجوائے کرتے ہیں اور اپنی مخالف ٹیم کو بھی دل کھول کر داد دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :