ٹی ٹونٹی ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان کامجموعی طورپرکامیابی کاتناسب61.66فیصدرہا

منگل 15 مارچ 2016 13:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) پاکستان نے ا ب تک کھیلے گئے5ٹونٹی ٹونٹی ورلڈکپ مقابلوں میں11ٹیموں کے خلاف30میچ کھیلے،18میچ جیتے،11میچ ہارے اورایک میچ برابررہا پاکستان کامجموعی طورپرکامیابی کاتناسب61.66فیصدرہا۔پاکستان نے آسٹریلیاکے خلاف5 میچ کھیلے،3 میچ جیتے اور2میچ ہارے آسٹریلیاکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب60فیصدہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف4 میچ کھیلے اورچاروں میچ جیتے بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب100فیصدہے۔انگلینڈکے خلاف2 میچ کھیلے اوردونوں میچ ہارے انگلینڈکے خلاف کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے۔بھارت کے خلاف 4میچ کھیلے،3 میچ ہارے اورایک میچ برابررہاجوبعدمیں سپراوورمیں بھارت جیتابھارت کے خلاف کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے۔

(جاری ہے)

آئرلینڈکے خلاف ایک میچ کھیلااورجیتاآئرلینڈکے خلاف کامیابی کاتناسب100فیصدہے۔

ہالینڈکے خلاف ایک میچ کھیلااورجیتاہالینڈکے خلاف کامیابی کاتناسب100فیصدہے۔نیوزی لینڈکے خلاف 4میچ کھیلے 3میچ جیتے اورایک میچ ہارا نیوزی لینڈکے خلاف کامیابی کاتناسب75فیصدہے۔سکاٹ لینڈکے خلاف ایک میچ کھیلااورجیتاسکاٹ لینڈکے خلاف کامیابی کاتناسب100فیصدہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف3 میچ کھیلے اورتینوں میچ جیتے جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی کاتناسب100فیصدہے۔سری لنکاکے خلاف4میچ کھیلے،2میچ جیتے اور2 میچ ہارے سری لنکاکے خلاف کامیابی کاتناسب50فیصدہے۔ویسٹ انڈیزکے خلاف ایک میچ کھیلااورہاراویسٹ انڈیزکے خلاف کامیابی کاتناسب صفر فیصدہے۔

متعلقہ عنوان :