معذور افراد کو حق رائے دہی استعمال کرنے میں سہولیات کی فراہمی کے لئے نمائندگی عوام (ترمیمی) بل 2016ء قومی اسمبلی میں پیش

منگل 15 مارچ 2016 13:04

اسلام آباد ۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) معذور افراد کو حق رائے دہی استعمال کرنے میں سہولیات کی فراہمی کے لئے نمائندگی عوام (ترمیمی) بل 2016ء قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں ڈاکٹر نگہت شکیل نے تحریک پیش کی کہ نمائندگی عوام (ترمیمی) بل 2016ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بل کی منظوری سے معذور افراد کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے میں سہولیات فراہم ہو سکیں گی۔ وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے بل کی مخالفت نہیں کی۔ ایوان سے اجازت ملنے پر ڈاکٹر نگہت شکیل نے بل ایوان میں پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :