مجموعہ تعزیرات پاکستان (ترمیمی) بل 2016ء قومی اسمبلی میں پیش

منگل 15 مارچ 2016 13:04

اسلام آباد ۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) مجموعہ تعزیرات پاکستان (ترمیمی) بل 2016ء قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا‘ اس بل کے مطابق ملک میں بچوں کے اغواء کاروں کو سخت سے سخت سزائیں دی جاسکیں گی۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں بیلم حسنین نے تحریک پیش کی کہ مجموعہ تعزیرات پاکستان (ترمیمی) بل 2016ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بل کی منظوری سے ملک میں بچوں کے اغواء کاروں کو سخت سزائیں دی جاسکیں گی۔ پارلیمانی سیکرٹری داخلہ مریم اورنگزیب نے بل کی مخالفت نہیں کی۔ ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد بیلم حسنین نے بل ایوان میں پیش کیا جو متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔