جامعات کیلئے رہنما اصول مرتب کئے جا رہے ہیں ، اعلان جلد کیا جائے گا،پارلیمانی سیکرٹری داخلہ
منگل 15 مارچ 2016 13:05
اسلام آباد ۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری داخلہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کی تمام جامعات کیلئے رہنما اصول مرتب کئے جا رہے ہیں جن کا اعلان جلد کیا جائے گا جبکہ قومی اسمبلی نے اعلیٰ تعلیمی کمیشن آرڈیننس (ترمیمی) بل 2016ء حکومتی مخالفت کی وجہ سے پیش نہیں کیا جاسکا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں سمن سلطانہ جعفری نے تحریک پیش کی کہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن آرڈیننس (ترمیمی) بل 2016ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ بل کی منظوری سے تمام یونیورسٹیوں میں یکساں نصاب تعلیم دینے کے لئے قومی تعیلمی نصاب (کونسل) تشکیل دی جاسکے گی۔ پارلیمانی سیکرٹری مریم اورنگزیب نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایکٹ کے تحت قومی تعلیمی نصاب کمیٹی پہلے سے موجود ہے جس میں چاروں صوبوں کی یونیورسٹیوں کے نمائندے موجود ہیں۔(جاری ہے)
یونیورسٹیاں اپنا نصاب خود بناتی ہیں اور ان کے امتحانات کا بھی اپنا طریقہ کار ہوتا ہے۔
تمام یونیورسٹیوں کے لئے گائیڈ لائنز بنائی جارہی ہیں جن کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ اس لئے اس ترمیم کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈاکٹر نگہت شکیل نے کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا معیار تعلیم بہتر ہو تو یکساں نصاب تعلیم ضروری ہے۔ ایوان سے تحریک مسترد ہونے کے بعد بل پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.