فلمسٹار ثناء نے فلم ’ ’ راستہ “ کی شوٹنگ میں حصہ لینا شروع کر دیا

منگل 15 مارچ 2016 13:23

فلمسٹار ثناء نے فلم ’ ’ راستہ “ کی شوٹنگ میں حصہ لینا شروع کر دیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) فلمسٹار ثناء نے فلم ’ ’ راستہ “ کی شوٹنگ میں حصہ لینا شروع کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ثناء نے انگلینڈ میں ملٹی نیشنل کمپنی کے کمرشل میں حصہ لینے کے بعد پاکستان واپسی پر اپنی زیر تکمیل فلم ” راستہ “ کی شوٹنگ میں حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ اداکار اعجاز اسلم اور سحر لودھی نے بھی فلم میں اپنے حصے کے سین عکسبند کروائے ۔ فلم ” راستہ “ میں اداکارہ ثناء اعجاز اسلم کے مد مقابل ہیروئن کا رول ادا کر رہی ہیں ۔ فلم میں نامور گلوکار راحت فتح علی خان کے گانے بھی شامل ہیں۔ رومانٹک اور کامیڈین موضوع پر بننے والی فلم کے ہدایتکار ثاقب صدیقی ہیں جبکہ پروڈیوسر سحر لودھی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :