میرے بچوں کی آنکھیں بالکل میرے جیسی ہیں،شاہ رخ خان

منگل 15 مارچ 2016 13:23

میرے بچوں کی آنکھیں بالکل میرے جیسی ہیں،شاہ رخ خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان ایک بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین باپ بھی ہیں،وہ اکثر و بیشتر اپنے بچوں کی تصاویر اور ان سے متعلق دیگر باتیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے مداحوں سے شےئر کرتے نظر آتے ہیں۔شاہ رخ خان نے حال ہی میں ٹویٹر پر اپنے تینوں بچوں اور اپنی آنکھوں کی تصاویر شےئر کیں اور ساتھ میں لکھا کہ ان کے بچوں کی آنکھیں بالکل انہیں کی طرح ہیں۔

کنگ خان کا کہنا تھا کہ انکے بچوں کی آنکھیں بالکل انہی کی طرح ہیں،ان کو دیکھ کر مجھے میرا ماضی ،حال اور مستقبل ایک جیسا لگتا ہے۔یاد رہے شاہ رخ خان 1991میں گوری خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے،ان کے تین بچے آریان،سوبانہ اور ابرام ہیں۔

(جاری ہے)

شاہ رخ اور گوری کی جوڑی کو بالی وڈ کی کامیاب جوڑیوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔گوری خان نے اپنے شوہر کی کئی فلمیں بھی پروڈیوس کی جن میں”اوم شانتی اوم“اور ”میں ہوں نہ“ وغیرہ شامل ہیں۔

شاہ رخ اس وقت فلم”فین“ اور ”رئیس“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔فلم”فین“میں شاہ رخ خان گورونامی مداح اور آرین کھنہ نامی سپر اسٹار کے ڈبل کردار میں نظر آئیں گے۔دوسری جانب فلم”رئیس“میں شاہ رخ خان ایک گجراتی گینگسٹر بنے ہیں جس میں ان کی ہمراہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اہم کردار کرتی نظر آئیں گی۔

متعلقہ عنوان :