بالی وڈ اداکار عامر خان نے نابینا لڑکی کی خواہش پوری کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 مارچ 2016 13:36

بالی وڈ اداکار عامر خان نے نابینا لڑکی کی خواہش پوری کر دی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 مارچ 2016ء) : بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بھارتی ٹی وی چینل کے ایک شو میں نابینا لڑکی کی خواہش پوری کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عامر خان کو ان کے نرم مزاج اور پر لطف رویے کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے ، بھارتی ٹی وی چینل کے ایک شو میں ایک نابینا لڑکی نے عامر خان نے سوال کیا کہ ” آپ نے اپنی فلم فنا میں ایک نابینا لڑکی یعنی کاجول کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تو اگر کوئی نابینا لڑکی اسی طرح آپ کے چہرے پر ہاتھ رکھنا چاہے تو کیا آپ کرنے دیں گے؟“ جس پر عامر خان نے کہا کہ اگر آپ اسٹیج پر آ کر میرا چہرہ ا“نے ہاتھوں سے چھوُنا چاہتی ہیں تو آپ بالکل ایسا کر سکتی ہیں۔

یہ کہتے ہی عامر خان نے ٹی وی شو کی انتظامیہ سے ان نابینا لڑکیوں کو لانے کا کہا اور ان کی خواہش پوری کر دی جس کے بعد نابینا لڑکیوں نے عامر خان کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔ اس ٹی وی شو کی فوٹیج آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :