ریفرنس بھجوانے یا نہ بھجوانے سے متعلق چئیرمین نیب کے صوابدیدی اختیارات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 15 مارچ 2016 13:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء) یہ درخواست مقامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہاگیا ہے کہ چئیرمین نیب کو ریفرنس دائر کرنے یا نہ کرنے سے متعلق صوابدیدی اختیارات آئین سے ماوراءاور قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم اور وزراءکے علاوہ اعلی شخصیات کے خلاف آنے والی درخواستوں پر نیب کے چئیرمین نے ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی نہ ہی اس حوالے سے ریفرنس بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب کے چئیرمین کو دئیے گئے صوابدیدی اختیارات انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہیں جس سے یکطرفہ احتساب کی آوازیں اٹھنا شروع ہو چکی ہیں اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو احتساب کا ادارہ بے معنی ہو کر رہ جائے گا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چئیرمین نیب کے صوابدیدی اختیارات کو ختم کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔