حقوق صارفین کا عالمی دن منگل کو بھر پور طریقے سے منایاگیا

منگل 15 مارچ 2016 13:40

فیصل آباد۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء ) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں حقوق صارفین کا عالمی دن منگل کو بھر پور طریقے سے منایا گیا۔ پاکستان میں اس بار منائے جانے والے مذکورہ دن کا عنوان" ہماری رقم ہمارے حقوق" تھا۔

(جاری ہے)

مذکورہ دن کی مناسبت سے صوبائی دارالحکومت سمیت تمام ڈویژنل و ضلعی ہیڈکوارٹرز پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیاگیا جن میں صارفین کو انکے حقوق کے بار ے میں آگاہی فراہم کی گئی ۔

اس موقع پرنہ صرف صوبائی تحفظ صارفین کونسل کے زیر اہتما م منعقدہ سیمینارز کے دوران پنجاب تحفظ صارف ایکٹ کے اطلاق ، صارفین کو ان کے حقوق کی فراہمی ، صوبائی تحفظ صارفین کونسل ، ضلعی عدالتوں اور کونسلز کے قیام کے بارے میں آگاہ کیا گیابلکہ عوام الناس کوصارف عدالت میں دعوے دائر کرنے کے طریقہ کار سے بھی آگاہی فراہم کی گئی۔