جانوروں کو منہ کھر کی بیماری سے بچانے کیلئے فوری حفاظتی ٹیکے لگوانے کی ہدایت

منگل 15 مارچ 2016 13:42

فیصل آباد۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء )محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے جانوروں کو منہ کھر کی بیماری سے بچانے کیلئے فوری طور پر حفاظتی ویکسین کے ٹیکے لگوانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ لائیو سٹاک فارمرز ماہ مارچ واپریل کے دوران مویشیوں کو منہ کھر کی بیماری سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی ویکسین کے ٹیکے لگوانا نہ بھولیں تاکہ جانوروں کو کسی بھی قسم کی پیچیدگی سے بچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یا کہ تمام سرکاری ویٹرنری ہسپتالوں میں منہ کھر سے بچاؤ کی ویکسین بھاری مقدار میں موجود ہے لہٰذا لائیو سٹاک فارمرز یا دیگر افراد قریبی ویٹرنری سنٹر یا ویٹرنری ہسپتال سے رابطہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ اس سلسلہ میں ایک فری ہیلپ لائن بھی قائم کر دی گئی ہے