شاہد آفریدی کے بیا ن سے پو ری قوم کی دل آزاری ہو ئی،اداکارہ ریچل خان
منگل 15 مارچ 2016 13:52
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) اداکارہ اور ماڈل ریچل خان نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی نے بھارت میں جو بیان دیا ہے کہ ان کو پاکستان سے زیادہ بھارت میں پیار ملا ہے اس سے انہوں نے پوری قوم کی دل آزاری کی ہے اس پر ان کو معافی مانگنی چاہئے شاہد آفریدی آج جس مقام پرہیں وہ صرف پاکستان کی وجہ سے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے بھارت میں جو بیان دیا ہے کہ ان کو پاکستان کی عوام سے زیادہ بھارت کی عوام نے پیار اور محبت دیا ہے اس طرح کا بیان دے کر انہوں نے پوری پاکستانی قوم کی دل آزاری کی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کا کھلاڑی باہر ممالک میں سفیر ہوتا ہے اور وہ اپنے ملک کی نمائندگی کرتا ہے ایک سوال کے جواب میں ریچل خان نے کہا کہ پاکستان کی عوام نے فنکاروں اور کھلاڑیوں کو عزت و احترام دیا ہے اور وہ اپنے فنکاروں اور کھلاڑیوں سے بے حد پیار اور محبت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی نے بھارت میں جو بیان دیا ہے اس پر ان کو پاکستانی قوم سے معافی مانگے اور آئندہ اس طرح کی کوئی بات نہ کریں جس سے پاکستانی قوم کی دل آزاری ہو کیونکہ وہ باہر ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں اس لئے ان کو اپنی اور اپنے ملک کی عزت کا خیال رکھنا چاہئے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
-
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
-
خواتین کی طرح مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دبائو ہوتا ہے، راجکمار رائو
-
نوازالدین صدیقی بیٹی کو اداکار بنانے کے خواہشمند
-
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
-
’’مودی کو ووٹ نہ دو‘‘ عامر خان اور رنویر سنگھ بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئے
-
آرنلڈ اور سلویسٹر اسٹالون ایک دوسرے کو خطرہ سمجھتے تھے
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.