پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لحاظ سے چین سب سے بڑا ملک بن گیا

منگل 15 مارچ 2016 13:53

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لحاظ سے چین سب سے بڑا ملک بن گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لحاظ سے چین سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین پاکستان میں نہ صرف پاور سیکٹر بلکہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھی پیسہ لگا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پاک چین اقتصادی راہ داری کے تحت دوست ملک پاکستان میں 46 ارب ڈالر کی مجموعی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صنعتی شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کے حصول مین سب سے بڑا چیلینج توانائی کی قلت ہے جس کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :