سی ڈی اے کا مزید سیکٹرز کی ترقی کے لئے نئی اراضی پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ

منگل 15 مارچ 2016 13:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) وفاقی ترقیاتی اداررہ ( سی ڈی اے ) نے مزید سیکٹرز کی ترقی کے لئے نئی اراضی پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا موجودہ اراضی خریداری پالیسی کے تحت سی ڈی اے ایک کنال پر مشتمل پلاٹ مقامی لوگوں سے چار کنال کے عیوض لیتا ہے ۔

(جاری ہے)

تاہم یہ پالیسی مزاروں( ٹینٹ ) کے حقوق کا احاطہ نہیں کرتا سی ڈی اے کے حکام کے مطابق موجودہ پالیسی کے تحت بلڈاپ پراپرٹی میں نقائص موجود ہیں رپورٹ کے مطابق سی سیکٹرز میں اراضی کے حصول سے قبل سی ڈی اے ایوارڈز کے ذریعے مقامی لوگوں سے زمین خریدا کرتی تھی ۔

تاہم اربوں روپے ادا کرنے کے باوجود سی ڈی اے زیادہ تر اراضی کا قبضہ نہیں حاصل کر سکی ۔جس کے نتیجے میں سی ڈی اے گزشتہ کئی سال کے دوران کوئی نیا سیکٹر ڈویلپ کرنے میں ناکام رہی نئی پالیسی مختلف اراضی ماڈل کی بنیاد پر تشکیل دی جا سکتی ہے کیڈ نے چیئرمین سی ڈی اے کو خط بھی لکھ دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :