شدید بارشوں سے لوئر دیول کے قریب بڑا مٹی کا تودہ گرنے سیراولپنڈی ‘مری ‘کشمیر ہائی وے ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بلاک

منگل 15 مارچ 2016 14:12

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) شدید بارشوں سے لوئر دیول کے قریب ایک بڑا مٹی کا تودہ گرنے سیراولپنڈی-مری-کشمیر ہائی وے ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بلاک ہو گئی۔

(جاری ہے)

مری میں ٹریفک پولیس نے بینرز آویزاں کرتے ہوئے لوئر ٹوپا اور جھیکا گلی پوائنٹس پر مسافروں کو متبادل بریڈل روڈ استعمال کرنے کی ہدایات دیں۔ذرائع کے مطابق تودہ گرنے سے ہائی وے کا بڑا حصہ متاثر ہوا ‘جسے دوبارہ استعمال کے لائق بنانے کیلئے وقت درکار ہو گا۔ایک سرکاری افسر نے بتایا کہ بھاری مشینری کی مدد سے ہائی وے پر ایک نجی زمین پر متبادل راستہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلے 24 گھنٹوں میں ہائی وے پر ٹریفک بحال ہو جائیگی۔