الیکشن کمیشن کاپنجاب کے 2 اضلاع ملتان اور گوجرانوالہ کے ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ

منگل 15 مارچ 2016 14:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) الیکشن کمیشن پاکستان نے پنجاب کے 2 اضلاع ملتان اور گوجرانوالہ کے ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کر لیا ،اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت دفاع کو خط لکھ دیا گیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ این اے 153 ملتان میں ضمنی الیکشن 17 مارچ جبکہ این اے 101 گوجرانوالہ میں 20 مارچ کو ہو نگے ذرائع کے مطابق ملتان اور گوجرانوالہ کے ضمنی انتخابات ریٹرننگ افسروں کی سفارشات پر فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ‘ ملتان کے ضمنی انتخابات کے لئے بیلٹ پیپروں سمیت پولنگ سامان 16 مارچ کو پریزائیڈنگ افسروں کے حوالے کیا جائیگا ۔