پاکستان کو آگے لیکر چلنا ہے تو پنجاب کو قربانی دینا پڑیگی ،اقتصادی راہدری منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچنا چاہیے‘ میر ظفر اللہ جمالی
منگل 15 مارچ 2016 14:15
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کو آگے لے کر چلنا ہے تو پنجاب کو قربانی دینا پڑے گی ،آج بھی اس حق میں ہوں کہ انتظامی بنیادوں پر صوبوں کی تعداد 12کر دی جائے ، بطور وزیر اعظم اس پر پیپر ورک تیار کیا تھا لیکن اس کے بعد میرے خلاف پراپیگنڈا شروع کر دیا گیا ،بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں ، خدا کیلئے انہیں گالی دینے کا سلسلہ بند اور غدار کہنے کی روایت ختم ہونی چاہیے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رہنما اکرم چوہدری کی رہائشگاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔میر ظفر اللہ خان جمالی نے کہا کہ پنجاب خود کو بڑا بھائی کہتا ہے توا سے پاکستان کو آگے لے کر جانے کیلئے قربانی دے کر اسے ثابت بھی کرنا ہوگا ۔(جاری ہے)
اب اس نے فیصلہ کرنا ہے کہ اس نے چھوٹے صوبوں کیساتھ کیا سلوک کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچوں کو پاکستان سے اتنی ہی محبت ہے جتنی کسی اور صوبے کے کسی فرد کو ہے ، کیونکہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں اور خدا کیلئے انہیں گالی دینا کا سلسلہ بند کیا جائے اورانہیں غدار کہنے کی روایت بھی ختم کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کیلئے نیک شگون ہے ایسے طویل المدتی منصوبوں کے معاہدے کرنے والے کوئی اور اور انہیں تکمیل تک پہنچانے والے کوئی او رلوگ ہوتے ہیں ، اس منصوبے کو ضرو رپایہ تکمیل تک پہنچنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ میں آج بھی سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے مسائل کا حل نتظامی بنیادوں پرصوبوں کو چھوٹا کرنے میں ہے اور یہ تعداد 12 کی جائے ۔ میں نے بطور وزیراعظم پیپر ورک کیا تھا لیکن اس کے بعد میرے خلا ف پراپیگنڈا شروع کردیا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.