قومی کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے بھی ٹی ٹوئنٹی قائد کو کلین چٹ دیدی

منگل 15 مارچ 2016 14:20

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) قومی کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کپتان شاہد آفریدی کوکلین چٹ د یتے ہوئے کہا ہے کہ آل راوٴنڈ ر نے کوئی متنازع بات نہیں کی تھی،بنگلہ دیش کی ٹیم اچھی کاکردگی دکھا رہی ہے اسلئے ان کے ساتھ اچھے مقابلے کی توقع ہے ، بنگال ٹائیگرز کو ہرانے کیلئے کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کیخلاف بد ھ کو شیڈول پہلے میچ سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں شاہد آفریدی نے اتوار کے روز کی گئی اپنی پریس کانفرنس میں کوئی متنازع بات نہیں کی تھی ، آل راوٴنڈ ر بخار کے سبب پریکٹس سیشن میں شریک نہیں ہوئے ہیں تاہم امید ہے کہ آج بنگلہ دیش کیخلاف میچ سے قبل فٹ ہوجائیں گے،شاہد آفریدی کوزیادہ بخارنہیں،احتیاط کی ہے اور شاہد آفریدی کوخودمشورہ دیا کہ آج آرام کریں ۔

وقار یونس کا مزید کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم گزشتہ ایک سال سے اچھی کاکردگی دکھا رہی ہے اس لیے ان کے ساتھ اچھے مقابلے کی توقع ہے ، بنگال ٹائیگرز کو ہرانے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی ،بدھ کو شیڈول میچ میں 3فاسٹ باوٴلر ز کیساتھ میدان میں اتریں گے۔

متعلقہ عنوان :