سطح سمندربڑھنے سے1کروڑ 30لاکھ امریکیوں کے بے گھر ہونیکاخدشہ ہے ،سائنسدانوں کا دعوی

منگل 15 مارچ 2016 14:21

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء )سائنس دانوں نے دعوی کیا ہے کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے سمندر کی سطح اسی طرح بڑھتی رہی تو صدی کے آخر تک ایک کروڑ 30لاکھ افراد امریکا میں بے گھر ہوسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ خطرہ ریاست فلوریڈا کو ہے جس کی سمندری سطح میں 6فٹ تک اضافے کا خدشہ ہے،جس کے نتیجے میں60 لاکھ افراد دربدر ہوسکتے ہیں جبکہ لوزیانا میں 12لاکھ اور کیلی فورنیا میں 10 لاکھ اپنے گھروں سے محروم ہوسکتے ہیں۔سمندر کی سطح میں اضافے کے باعث دیگر جو ریاستیں خطرے سے دوچار ہیں ان میں نیو یارک، نیو جرسی، ورجینیا، میساچیوسٹس، ٹیکساس،جنوبی اور شمالی کیرولائنا شامل ہیں۔