15000 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اپریل کو ہو گی

منگل 15 مارچ 2016 14:23

فیصل آباد۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء ) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے زیر اہتمام 15000 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اپریل بروز جمعہ کو ہو گی جو رواں سال کی نویں اور مجموعی طور پر 66ویں قرعہ اندازی ہے ۔

(جاری ہے)

مرکز قومی بچت فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے بتایاکہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 3 کروڑ روپے کا ایک ، دوسرا انعام ایک کروڑ روپے کے تین اور تیسرا انعام ایک لاکھ 85ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ مذکورہ سیریز پر کل 1700 انعامات دیئے جائیں گے ۔قرعہ اندازی کے سلسلہ میں تقریب سٹیٹ بینک آف پاکستان حیدر آباد میں منعقد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :