میٹرک امتحانی عملہ کو سکیورٹی گارڈز ہمراہ رکھنے کی ہدایت

منگل 15 مارچ 2016 14:25

فیصل آباد۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء ) چیئرمین تعلیمی بورڈ فیصل آبادپروفیسرغلام محمد جھگڑ نے میٹرک پارٹ ون ، کلاس نہم کے کل 17مارچ سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات کے موقع پر بینکوں سے پیپر لاتے ، لے جاتے وقت امتحانی عملہ کو سکیورٹی گارڈز ہمراہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امتحانی نظام کی شفافیت ہماری اولین ترجیح ہے اس لئے تمام سپرنٹنڈنٹس‘ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس‘ آر آئیز و دیگر عملہ کسی غفلت و لاپرواہی کا مظاہر کرنے کی بجائے حکومت پنجاب کی ہدایات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ امتحانی سسٹم میں پیپر وقت سے پہلے یا کوئی دوسرا کھول لینا اتنا بڑا جرم ہے کہ جس کی تلافی ناممکن ہے اس لئے تمام متعلقہ عملہ سوالیہ پرچے ڈیٹ شیٹ کے مطابق سیٹ کرکے رکھیں اور جس دن جو پیپر ہو صرف اسے ہی کھولا جائے تاہم اس امر کا بھی خیال رکھا جائے کہ پیپر بینکوں سے لاتے اور لیجاتے وقت سیکورٹی گارڈز بھی ان کے ہمراہ ہوں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے

متعلقہ عنوان :