امریکی صدر کا شام سے روسی فوجیوں کی واپسی بارے روسی صدر کو ٹیلی فون
منگل 15 مارچ 2016 14:27
واشنگٹن ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) امریکی صدر بارک اوباما نے شام سے روسی فوجیوں کی واپسی کے بارے میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ روس کی جانب سے شام سے زمینی فوج کی واپسی کے اعلان کے بعد امریکی صدر بارک اوباما نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فون پر پہلا رابطہ کیاہے۔
(جاری ہے)
وائٹ ہاوٴس کے ترجمان کے مطابق دونوں ملکوں کے رہنماوٴں نے شام میں کشیدگی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
روس کی جانب سے شام میں جزوی جنگ بندی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بارک اوباما نے روسی صدر سے ٹیلی فون پر ہونے والی اس گفتگو میں کہا کہ معاہدے کے بعد شام میں تشدد کے واقعات میں آنے والی کمی خوش آئند ہے۔ دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روس نے شام سے اپنے جنگی سازوسامان کو واپس لانے کے لئے اپنے جہاز روانہ کر دئیے ہیں اور جلد ہی وہ اپنے تکنیکی عملے اور فوجیوں کو واپس اپنے ملک لے آئے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.