پشاور : نادرا کی کارروائی ، غیر ملکی ہونے کے شبہ میں‌ہزاروں‌سشناختی کارڈز بلاک کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 مارچ 2016 14:33

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 مارچ 2016ء) : نادرا نے غیر ملکی ہونے کے شبہ میں ہزاروں کی تعداد میں شناختی کارڈز بلاک کر دئے ہیں۔ نادرا ذرائع نے بتایا کہ مشکوک شناختی کارڈز کی درخواستوں کا جائزہ لینے کے لیے جوانئٹ ویری فکیشن کمیٹی بنائی گئی ہے، کمیٹی میں نادرا اور حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ بلاک کیے گئے شناختی کارڈز کی تعداد قریباً 40 ہزار کے قریب ہے۔ نادرا ذرائع کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈز بلاک کرنے کےا س عمل کا مقصد افغان باشندوں اور دیگر غیر ملکیوں کو پاکستان کے شناختی کارڈ کے حصول سے روکنا ہے۔ اب تک مشکوک قرار دئے جانے والے شناختی کارڈز کی درخواستوں کی تعداد کئی ہزار ہے۔

متعلقہ عنوان :