معروف اداکار فواد خان بھی شاہد آفرید ی کی حمایت میں سامنے آگئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 15 مارچ 2016 14:37

معروف اداکار فواد خان بھی شاہد آفرید ی کی حمایت میں سامنے آگئے

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15مارچ2016ء ) قومی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کی جانب بھارتی عوام کے لیے دیئے گئے بیان پر پاکستان میں تو ان پر شدید تنقید ہورہی ہے تاہم اب معروف اداکار فواد خان نے ان کے اس بیان کی حمایت کرکے سب کو حیران کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنی آنے والی فلم ”کپور اینڈ سنز“ کی تشہیر کے دوران آفریدی کے اس بیان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں فواد خان کا کہنا تھا کہ آفرید ی ایک محب وطن پاکستانی ہیں ،وہ ان کے ساتھ سفر کرچکے ہیں اور انہوں نے آفریدی کو محب وطن انسان پایا ، انہوں نے یہ بیان بھارت میں ملنے والی محبت کے تناظر میں دیا ہوگا تاہم کچھ لوگوں کو تو بات کا بتنگڑ بنانے کی عادت ہوتی ہے ۔