اسرائیل سے جنگ کے خواہاں نہیں ،جنگ مسلط کی گئی تو فلسطینی پورے عزم کیساتھ لڑینگے ، خالد مشعل
منگل 15 مارچ 2016 14:44
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے واضح کیا ہے کہ ان کی جماعت غزہ کی پٹی میں اسرائیل کیساتھ کسی نئی جنگ کی ہرگز خواہاں نہیں مگرجنگ مسلط کی گئی تو فلسطینی قوم پورے عزم کیساتھ جنگ لڑے گی۔ حماس اور تحریک فتح سمیت تمام فلسطینی دھڑوں کے درمیان مفاہمت وقت کی ضرورت ہے جلد فتح کیساتھ رابطے بحال کرینگے۔
مشعل نے فرانسیسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم کی جانب سے دشمن کے خلاف مسلح مزاحمت دفاعی ہتھیار ہے۔ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیل کے خلاف جاری مزاحمت دشمن کے جرائم کیخلاف فلسطینیوں کا فطری رد عمل ہے۔ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی جماعت غزہ میں کسی نئی جنگ کی تیاری کررہی ہے تو خالد مشعل نے کہا کہ حماس غزہ میں نئی جنگ نہیں چاہتی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.