غزہ جنگ میں جزوی طوپر متاثرہ گھروں کی مرمت کیلئے اقوام متحدہ ودیگر اداروں کی 33 ملین ڈالر کی امداد

غزہ کی پٹی کیلئے فنڈز رامی الحمد اللہ کی محنت کا نتیجہ ہیں، رقم کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں صرف کیا جائیگا، مفید الحساینہ

منگل 15 مارچ 2016 14:44

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں جزوی طورپر متاثر ہونیوالے مکانات کے مالکان کو اقوام متحدہ اور دیگر اداروں کی جانب سے مجموعی طورپر 33 ملین ڈالر کی امدادی رقم ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزیر برائے آباد کاری مفید الحساینہ نے بتایا کہ حکومت اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے یو این ڈی پی کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے ہیں جس کے تحت غزہ کی پٹی میں 2014 ء کے وسط میں اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ جنگ سے جزوی طور پرمتاثر ہونیوالے 20 مکانات کی بحالی اور مرمت کیلئے ان کے مالکان کو 33 ملین ڈالر کی رقم ادا کی جائیگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس امدادی فنڈ میں غزہ میں تین سکولوں کا قیام بھی شامل ہے۔غزہ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفید الحساینہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تعاون سے جنگ سے جزوی متاثرہ مکانات کے مالکان کو آئندہ چند روزکے اندر فنڈز جاری کردیے جائینگے۔وزیرآباد کاری نے کہا کہ غزہ کی پٹی کیلئے یہ فنڈز وزیراعظم رامی الحمد اللہ کی محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے عرب اور یورپی ممالک سے رابطوں کے ذریعے یہ امدادی رقم حاصل کی ہے، جنہیں اقوام متحدہ کی نگرانی میں صرف کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :