غزہ میں سیمینار کا انعقاد زخمی فلسطینیوں کے حوالے سے اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب قرار
منگل 15 مارچ 2016 14:45
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) غزہ کی پٹی میں منعقدہ سیمینار میں صہیونی ریاست کو فلسطینی شہریوں کو زخمی کرنے اور زخمیوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک پر جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیا گیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز غزہ کی پٹی میں اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں زخمی اورمعذور ہونے والے فلسطینیوں کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مقامی شہریوں اور مبصرین نے شرکت کی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مبصرین اور انسانی حقوق کے مقررین نے کہا کہ نہتے شہریوں کو بمباری کرکے زخمی کرنا، زخمیوں کے معاملے میں لاپرواہی برتنا اور زخمی حالت میں گرفتار شہریوں پر تشدد کرنا اسرائیل کے وحشیانہ افعال اور جنگی جرائم ہیں جس پرصہیونی ریاست کا عالمی فوجداری عدالتوں میں ٹرائل کیا جانا چاہئے۔(جاری ہے)
کانفرنس کے اختتام پرجاری اعلامئے میں فلسطینی ،عرب اور عالمی ذرائع ابلاغ سے اپیل کی گئی کہ وہ فلسطینیوں پر مظالم بالخصوص فلسطینی زخمیوں کے بنیادی حقوق نظراندز کرنے پراسرائیل کے خلاف اواز بلندکریں تاکہ فلسطینی زخمیوں کو بھی انصاف فراہم کیا جاسکے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی تجزیہ نگار حسن بابا نے کہا کہ عالمی قانون جنگ کے دوران زخمی ہونے والے افراد کو تمام حقوق فراہم کرنے کا ضامن ہے مگر صہیونی ریاست کی بمباری میں زخمی ہونے والے فلسطینی بے یاردو مدد گار ہیں۔ اس لئے عالمی سطح پرفلسطینی زخمیوں اور معذوروں کے حق میں آواز بلند کرنے کی اشد ضرورت ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.