مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی ٹرین پر فلسطینی نقاب نوش نوجوانوں کا حملہ

منگل 15 مارچ 2016 14:45

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کی جانب سے اسرائیل کی لوکل ٹرین پرپتھراؤ کے نتیجے میں ٹرین کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیل ویب پورٹل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز شمالی بیت المقدس میں شعفاط کے مقام پر فلسطینی نوجوانوں نے وہاں سے گزرنے والی ٹرین پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں ٹرین کے شیشے ٹوٹ گئے۔

اس کارروائی میں یہودی آباد کاروں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ریل کاروں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔عبرانی ویب پورٹل کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے فلسطینی شہریوں کی جانب سے بیت المقدس میں ٹرینوں، بسوں اور یہودیوں کی پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے استعمال ہونے والی گاڑیوں پرحملوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :