وزیراعظم محمد نواز شریف نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی اسامی کے قیام کی منظوری د یدی

منگل 15 مارچ 2016 14:45

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی اسامی کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے بی ایس 21 کی اس اسامی کی سمری کی منظوری دی اور کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) کو ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری کے لئے ریکروٹمنٹ رولز مکمل طور پر مطابقت پذیر ہوں۔

وزیراعظم آفس کے بیان کے مطابق یہ تقرری یا تو مناسب تجربہ کے حامل باصلاحیت سرکاری افسر کی ہو سکتی ہے یا پیشہ ورانہ تعلیمی صلاحیت رکھنے والے کی ہو سکتی ہے جو کیڈ میں تعلیم بارے مشیر یا وزیر کی مجموعی رہنمائی کے تحت اصلاحاتی عمل پر عمل درآمد کر سکے۔ وزیراعظم نے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے 30 روز کے اندر ریکروٹمنٹ رولز کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔