پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، 64 پاکستانی باشندے گرفتار

منگل 15 مارچ 2016 14:50

کراچی ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) پاکستان کوسٹ گارڈز کی پاک ایران باڈر پر دوران چیکنگ کارروائی غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 64 پاکستانی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کوسٹ گارڈز کی ٹیم پاک ایران باڈر پر گاڑیوں کی چیکنگ کررہی تھی کہ اسی دوران 64 افراد ایسے ملے جو کہ بغیر کسی سفری کاغذات کے ایران میں داخل ہوناچاہتے تھے۔ کوسٹ گارڈز نے انہیں گرفتار کر کے تفتیش کرنے کے بعد ایف آئی اے کے حوالے کرایا ہے۔

متعلقہ عنوان :