ترکمانستان کے صدر پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر کل اپنے دورے کے دور ان وزیر اعظم سے ملاقات کرینگے ‘ مختلف شعبوں میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال ہوگا

اسلام آباد پہنچیں گے

منگل 15 مارچ 2016 14:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) ترکمانستان کے صدر قربان علی ملک گلیوک بردی محمدوف پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر کل بدھ کو اسلام آباد پہنچیں گے ۔وہ وزیراعظم نواز شریف سے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ فریقین ترکمانستان ، افغانستان ، پاکستان ، بھارت گیس پائپ لائن منصوبے کا جائزہ لیں گے۔وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ سال دسمبر میں اپنے اشک آباد کے دورے میں اٹھارہ سو چودہ کلومیٹر طویل پائپ لائن کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔توقع ہے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے کئی معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :