اوکاڑہ ‘ فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں ٹریفک حادثات میں چھ افراد جاں بحق ‘ بچے سمیت چار افراد زخمی

منگل 15 مارچ 2016 14:57

اوکاڑہ /فیصل آباد/گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) اوکاڑہ ‘فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں ٹریفک حادثات کے دوران چھ افراد جاں بحق اور ایک بچے سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق اوکاڑہ میں فیصل آباد روڈ پر ٹریفک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک نجی کمپنی کی مسافر بس نے مخالف سمت سے آنیوالے رکشہ کو ٹکر ماردی جس کے باعث رکشہ میں سوار تین افراد جاں بحق اورتین شدید زخمی ہوگئے۔

ملتان کے علاقہ جلال پور پیر والا روڈ پر تیزرفتار مسافر ویگن الٹ گئی ‘حادثے میں دو افراد جاں بحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا ‘گوجرانوالہ میں کامونکی کے قریب ٹرک تلے آکر آٹھ سالہ بچہ شعیب جاں بحق ہوگیا،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :