موٹر وے پر دن کی روشنی میں گاڑی کی ہیڈ لائٹس آن کر نے پر نوجوان کا500روپے کا چالان کر دیا گیا

منگل 15 مارچ 2016 14:59

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) موٹر وے پر دن کی روشنی میں گاڑی کی ہیڈ لائٹس آن کر نے پر نوجوان کا500روپے کا چالان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

موٹر وے پر کار سوار عدنان نامی نوجوان اپنی منزل پر جا رہا تھا کہ بہاولپور کے قریب موٹر وے پولیس نے اسے روک لیا اور گاڑی کی لائٹس آن رکھنے پر اس کا چالان کر دیا۔چالان انسپکٹر نے 5 سو روپئے کا چالان کیا اور فوری اسے جمع کرانے کا بھی حکم دیا،اس بارے میں ترجمان موٹرویپولیس نے بتایا کہ دن کے وقت صرف دھند میں لائٹس آن کی جا سکتی ہیں،دن کی روشنی میں لائٹس آن کرنا غلط ہے۔

متعلقہ عنوان :