12رکنی ترک سرمایہ کاری وفد رواں ہفتہ پاکستان پہنچے گا

منگل 15 مارچ 2016 15:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) 12رکنی اعلیٰ تجارتی وفد پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کا جائزہ لینے رواں ہفتے پاکستان پہنچے گا ۔انہیں اس دورے کی دعوت پاک ترک بزنس مین ایسوسی ایشن نے دی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اسلم بھٹی کا کہنا تھا کہ وفد کا تعلق تعمیرات ،مشینری ،ہوم اپلائنسز ،الیکٹریکل ،الیکٹرونکس،کیمکلز،پلاسٹک ،ٹیکسٹائل،فوڈ،زراعت اور دیگر شعبوں سے ہے ۔

اپنے دورے کے دوران وفد چیمبر آف کامرس کے علاوہ فیکٹریز،شوروم اور ایسوسی ایشن کا بھی دورہ کرے گا ۔ بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے بھی ملیں گے ۔وفد کا اراکین کا کہنا ہے کہ اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا ۔

متعلقہ عنوان :