شمالی وزیرستان میں کاروبار زندگی معمول پر آنے لگا، پاک فوج کی جانب سے بحالی اور تعمیر نو کاکام جاری ہے۔ سرکاری حکام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 مارچ 2016 15:09

شمالی وزیرستان میں کاروبار زندگی معمول پر آنے لگا، پاک فوج کی جانب ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 مارچ 2016ء) : شمالی وزیرستان میں کاروبار زندگی معمول پر آنے لگا۔ سرکاری حکام کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج نے 250دکانوں پر مشتمل مارکیٹیں تعمیر کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

سر کاری حکام نے بتایا کہ میرانشاہ اور علی میر میں مقامی قبائلی اپنا روزگار شروع کر رہے ہیں۔شمالی وزیرستان میں مزید ۹ مارکیٹیں قائم کی جا رہی ہیں نئی مارکیٹوں سے قبائلی افراد کو روزگار دستیاب ہو گا۔سرکاری حکام نے مزید کہا کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے بحالی اور تعمیر نو کا کام جاری ہے۔