بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے لائن لاسز کی مد میں 7 ماہ میں صارفین سے61 ارب روپے کی وصولی کرلی

منگل 15 مارچ 2016 15:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے لائن لاسز کی مد میں 7 ماہ میں صارفین سے61 ارب روپے کی وصولی کرلی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی کی چوری اور تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے لائن لاسز کا سامنا رہتا ہے جس کا حل یہ نکالا گیا ہے کہ جو صارفین بل ادا کرتے ہیں ان کو اضافی بل بھیج کر خسارہ پورا کیا جارہا ہے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے گزشتہ 7 ماہ میں صارفین کو 61 ارب روپے کے اضافی بل بھیج کرلائن لاسز پورے کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :