چین کے مرکزی بینک نے منگل کو مالیاتی نظام سے 1.54بلین امریکی ڈالر نکال لئے

منگل 15 مارچ 2016 15:16

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) چین کے مرکزی بینک نے قبل ازیں جاری کئے جانے والے ریورس ری پرچیز معاہدوں ( ریپو ) کی تکمیل کے پیش نظر مالیاتی منڈیوں سے دس بلین ژوان ( 1.54 بلین امریکی ڈالر )کے ڈرین کی اجازت دی ہے ۔پیپلز بینک آ ف چین نے منگل کو ریورس رپوس میں 20ملین ژوان کے سودے کئے لیکن اسی روز 30ملین ژوان مالیت کے ریورس رپوس میچور ہو گئے ، مرکزی بینک نے اس روز کیلئے خالص دس بلین ژوان کی ڈریننگ ختم کر دی ، ایسا گذشتہ روز مالیاتی سسٹم سے 20بلین ژوان کے ڈرین کے بعد کیا گیا ہے ۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مرکزی بینک کے کمرشل بینکوں کیلئے یکم مارچ سے محفوظ سرمائے کی شرح 0.5فیصد کم کرنے کے بعد لیکویڈٹی بہتر ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ژوان کے بتدریج مستحکم ہونے اور سرمائے کے باہر جانے کے دباؤ میں کمی نے بھی مرکزی بینک کو مالیاتی نظام میں سست رقم جھونکنے کا اچھا جواز فراہم کیا ہے ، ملک کے سالانہ پارلیمانی سیشن کے موقع پر مرکزی بینک کے گورنر ژو ژیاؤ چوآن نے گذشتہ روز کہا کہ ژوان تیزی کے بعد اپنے معمول کی اور موزوں سطح پر واپس آنا شروع ہوگیا ہے ، گذشتہ روز کی انٹر بینک مارکیٹ میں بنچ مارک اوور نائٹ شنگھائی انٹر بینک نے ریٹ (شائی بر ) کی پیش کش کی جو کہ اس لاگت کا پیمانہ ہے جس پر بینک ایک دوسرے کو قرضہ دیتے ہیں ، یہ شرح 0.4بنیادی پوائنٹس کے اضافے سے 1953فیصد ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :