چینی وزیر خارجہ کی جنوبی کوریا کے ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت

جزیرہ نما کوریا کی صورتحال میں تازہ ترین پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا

منگل 15 مارچ 2016 15:16

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) چین کے وزیر خارجہ وانگ وائی نے گذشتہ روز جنوبی کوریا کے اپنے ہم منصب واین با ینگ ۔

(جاری ہے)

سی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ،انہوں نے چین جنوبی کوریا کی صحت مندانہ اور مستحکم ترقی کو آگے بڑھانے سے اتفاق کیا اور کوریائی جزیرے کی صورتحال میں تازہ ترین پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا ۔فریقین نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2270پر پوری طرح اور جامع انداز میں عملدرآمد کیا جانا چاہئے ،انہوں نے مذاکرات اورافہام و تفہیم بحال کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

متعلقہ عنوان :