قومی اسمبلی کی ہاؤس اینڈ لائبریری کمیٹی کا اجلاس کل پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا

منگل 15 مارچ 2016 15:20

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی کی ہاؤس اینڈ لائبریری کمیٹی کا اجلاس کل بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ہاؤس اینڈ لائبریری کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل اسمبلی ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کے انتخاب کے التواء سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجوہات اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی اجلاس کی صدارت کریں گے۔