مردم شماری کیلئے حکومت نے ساڑھے 14 ارب روپے مختص کئے ‘ 2 لاکھ 40ہزار فوجی اہلکار تعینات ہونگے‘ تمام صوبوں کی مشاورت سے مردم شماری ملتوی کی گئی ،مردم شماری کا سوفٹ ویئر لندن کی ڈی آئی ایس کمپنی سے بنوایا گیا ،معذوروں کیلئے گرین فارم عالمی معیار اور اقوام متحدہ کے طریقہ کار کے مطابق رکھا گیا
پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا افضل خان کا قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب
منگل 15 مارچ 2016 16:13
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا افضل خان نے کہا ہے کہ مردم شماری کیلئے حکومت نے ساڑھے 14 ارب روپے مختص کئے ہیں‘ 2 لاکھ 40ہزار فوجی اہلکار تعینات ہونگے‘ تمام صوبوں کی مشاورت سے مردم شماری ملتوی کی گئی ہے جس کا فیصلہ سی سی آئی کے اجلاس میں ہوا تھا‘ مردم شماری کا سوفٹ ویئر لندن کی ڈی آئی ایس کمپنی سے بنوایا گیا ہے‘ معذوروں کیلئے گرین فارم عالمی معیار اور اقوام متحدہ کے طریقہ کار کے مطابق رکھا گیا ہے جن میں ان کی معذوری کیلئے اضافی سوال رکھے گئے ہیں۔
وہ منگل کے روز قومی اسمبلی میں نعیمہ کشور خان کے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دے رہے تھے۔ نعیمہ کشور خان کے توجہ دلاؤ نوٹس پر پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا افضل خان نے کہا کہ ساڑھے 14ارب روپے مردم شماری کیلئے رکھے گئے ہیں مگر مردم شماری کیلئے دو لاکھ چالیس ہزار فوجی اہلکاروں کی ضرورت ہے سی سی آئی کے اجلاس میں مردم شماری کو موخر کیا گیا جس میں تمام صوبوں کی مشاورت شامل ہے معذور افراد کیلئے گرین فارم ترتیب دیا گیا ہے اور اس میں دیگر افراد کے فارم سے زیادہ سوال ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.