آئیسکو کی بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری، مزید 14 بجلی چور پکڑ لئے گئے

منگل 15 مارچ 2016 16:15

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان کی خصوصی ہدایات پر آئیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف ہنگامی بنیادوں پرکارروائیاں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں آئیسکو ریجن کے مختلف علاقوں سے مزید 14 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئیسکو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد سرکل کے علاقے نیلور سے تین، F-11 سے دو، G-6 سے دو، I-9 اور بھارہ کہو اربن سے ایک ایک، راولپنڈی سرکل کے علاقے مسلم ٹاؤن اور پیر ودہائی سے ایک ایک، چکوال سر کل کے علاقے دندہ شاہ بلاول سے بھی ایک بجلی چور پکڑا گیا جبکہ جہلم سر کل کے علاقے گلیانہ اور راجڑ سے بھی ایک ایک بجلی چور کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پکڑے جانے والے بجلی چور مین لائن سے ڈائریکٹ سپلائی، بوگس میٹر اور کنڈا سسٹم کے تحت بجلی چوری میں ملوث تھے۔ بجلی چوروں کے خلاف نئے قانون کے تحت متعلقہ تھانوں میں قانونی کارروائی کے لئے درخواستیں دے دی گئی ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ بجلی چوری کے خلاف مہم میں آئیسکو کا ساتھ دیں اور بجلی چوری کی اطلاع ٹال فری نمبر 0800-25250 پر دیں۔

متعلقہ عنوان :