قومی کرکٹ ٹیم کا بھارت جانا خوش آئند ہے،ڈاکٹر رمیشن کمار

منگل 15 مارچ 2016 16:19

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیشن کمار نے کہ اہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کا بھارت جانا خوش آئند ہے یہ ثقافتی سرگرمی ہے۔ کھیل کو کھیل سمجھنا چاہیئے ۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ٹیم کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں، جیت کر آئی تو خوشی ہوگی۔ جس ملک میں اپنے ہیں اسی دھرتی سے پیار ہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کے بیان کو منفی انداز میں نہیں لینا چاہیئے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بیورو کریٹ ریاست و عوام کی خدمت کی تنخواہ لے رہے ہیں اگر وہ کام نہیں کریں گی تو ملک کیسے ترقی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :