ای ایس پی این کرک انفو ایوارڈز،ولیمسن اور سٹورٹ براڈ نے بالترتیب بہترین ٹیسٹ بلے باز اور باؤلر ایوارڈ جیت لیا، ڈی ویلیئرز ون ڈے کے بہترین بلے باز اور ساؤتھی باؤلر قرار پائے،میک کولم نے کیپٹن آف دی ایئر ٹائٹل اپنے نام کیا، مستفیض الرحمان ڈیبیوٹینٹ آف دی ایئر ٹائٹل کے حقدار ٹھہرے

منگل 15 مارچ 2016 16:19

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو نے سال 2015ء میں تینوں فارمیٹس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے اعزازات کا اعلان کر دیا، ٹیسٹ کرکٹ میں کین ولیمسن اور سٹورٹ براڈ نے بالترتیب بہترین بلے باز اور باؤلر کا ایوارڈ جیت لیا۔ ون ڈے کرکٹ میں بہترین بلے باز کا ایوارڈ اے بی ڈی ویلیئرز اور بہترین باؤلر کا ایوارڈ ٹم ساؤتھی کے نام رہا۔

برینڈن میک کولم کپٹن آف دی ایئر ٹائٹل لے اڑے۔ مستفیض الرحمان کو ڈیبیوٹینٹ آف دی ایئر ٹائٹل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ کرکٹ انفو کی طرف سے اعلان کردہ ایوارڈز میں کیوی بلے باز ولیمسن کو سری لنکا کے خلاف ویلنگٹن ٹیسٹ میں 242 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر ایوارڈ دیا گیا جبکہ سٹورٹ براڈ کو آسٹریلیا کے خلاف ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں 15 رنز کے عوض 8 وکٹیں لینے پر بہترین باؤلر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے میچ میں تیز ترین ففٹی، سنچری اور ڈیڑھ سو رنز بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا جس کے باعث وہ بہترین بلے باز قرار پائے، نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی کو ون ڈے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں 33 رنز کے عوض 7 وکٹیں لینے پر بہترین باؤلر کا ایوارڈ دیا گیا۔ بیسٹ ٹی ٹونٹی بیٹنگ پرفارمنس کا ایوارڈ روہت شرما اور بہترین باؤلر کا ایوارڈیوڈ ویسی کے نام رہا۔ بنگلہ دیش کے فاسٹ باؤلر مستفیض الرحمان ڈیبیوٹینٹ آف دی ایئر ٹائٹل لے اڑے۔

متعلقہ عنوان :